Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کمرشل گاڑیوں کیلئے ایک اور نئے ریلیف منصوبے کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک نئے ریلیف پروگرام(relief program) کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایندھن کے اخراجات میں کمی کے لیے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوامی اور تجارتی ٹرانسپورٹ شعبے کو سہولت دینے کے لیے “احساس فیول سپورٹ اسکیم” شروع کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ٹرانسپورٹ مالکان پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مختلف اقسام کی کمرشل گاڑیوں کے لیے الگ الگ ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے۔ بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ، بڑی کمرشل گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے جبکہ ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:حکومت فوٹو سیشن تک محدود، عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل رہا،شاہدخاقان عباسی

اسی طرح منی بسوں کے لیے 40 ہزار روپے اور وینز کے لیے 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی مختص کی گئی ہے تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اسکیم کے لیے درخواست دینے کا پورا نظام ڈیجیٹل رکھا گیا ہے، تاکہ درخواست گزار آسانی سے آن لائن طریقے سے رجسٹریشن اور تصدیق کا عمل مکمل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں