Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل(Kerosene oil) کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 21 روپے 34 پیسے کمی کے ساتھ 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن(notification) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کی گئی تھی۔ سرکاری اعلان کے مطابق ڈیزل 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت بدستور 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کمی کے بعد یہ تقریباً 86 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 13 فیصد سے زائد کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مالی معاملات کی چھان بین شروع

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں