Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

طلبا کے لیے اہم خبر! میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

راولپنڈی میں میٹرک کے ملتوی شدہ امتحانات(Exams) کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے شیڈول کے تحت پرچے 2 مئی کو منعقد کیے جائیں گے۔

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا ہے کہ تمام امیدوار اپنے پہلے سے جاری کردہ رول نمبر کے تحت ہی امتحانات میں شریک ہوں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحانی مراکز میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور امتحانات وہی پہلے سے مقررہ سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے قوانین میں تبدیلی ، سخت پابندیاں عائد
کنٹرولر امتحانات نے تمام طلبہ اور امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ امتحانی عمل بلا تعطل اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں