Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں ذوالقعد کا چاند کب نظر آئے گا‌؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی

اسلام آباد میں ماہِ ذوالقعد 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم فلکیاتی پیش گوئی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان (pakistan)میں چاند آج شام نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

سپارکو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر ہو چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:طلبا کے لیے اہم خبر! میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان
رپورٹ کے مطابق 18 اپریل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، جو اسے واضح طور پر نظر آنے کے لیے موزوں بناتی ہے۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق تقریباً 81 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق یکم ذوالقعد 1447 ہجری اتوار 19 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم اس کا حتمی اعلان ملک میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں