Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خضدار میں فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

بلوچستان(balochistan) کے علاقے خضدار (khuzdar)میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ کھنڈوزئی میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، واقعے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے نئی آٹو پالیسی بنانے کا فیصلہ

پولیس ٹیم ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ اس پر فائرنگ کی گئی، فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں