Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایف آئی اے میں نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA)نے ملک بھر سے نوجوانوں کے لیے بڑی تعداد میں ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں 1394 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان آسامیوں کے لیے ایسے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو ایک پیشہ ور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن کر جرائم کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا چاہتے ہوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دیانت داری، قابلیت اور خدمت کے جذبے کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں ویب سائٹ www.npftas.pk
پر جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے، لہٰذا امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنی درخواستیں مکمل کریں۔

ایف آئی اے پاکستان کا ایک اہم تحقیقاتی ادارہ ہے جو ملک میں پیچیدہ جرائم، سائبر کرائم، انسانی اسمگلنگ، مالیاتی فراڈ اور دیگر حساس نوعیت کے کیسز کی تحقیقات کرتا ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا، عوامی مفادات کا تحفظ کرنا اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے۔

مزیدپڑھیں:تنازع ایک بار پھر،فضا علی کا وائرل لمحہ دوبارہ موضوع بحث

حکام کے مطابق یہ بھرتیاں نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گی بلکہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل اہلیت کے معیار، تعلیمی شرائط اور دیگر ضروری تفصیلات کا بغور جائزہ لیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں