Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران امریکا مذاکرات، ریڈ زون میں شہریوں کا داخلہ اور دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(islamabad) میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور ریڈ زون میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 اپریل کو بھی ریڈ زون (red zone)عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد حساس سفارتی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ریڈ زون میں قائم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے نہیں رہیں گے بلکہ انہیں ورک فرام ہوم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح نجی اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے امور آن لائن جاری رکھیں تاکہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 اپریل کو ریڈ زون کا رخ کرنے سے اجتناب کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت: اربوں روپے کے ریفائنری منصوبے میں افتتاح سے قبل آگ لگ گئی، مودی کا دورہ ملتوی

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ان سرگرمیوں کو نہایت حساس قرار دیا جا رہا ہے، اسی لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر مکمل تیار ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں