Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاسپورٹ وصولی کے اوقات تبدیل ، نئی فیسوں کا اعلان

مسقط میں قائم سفارت خانہ پاکستان عمان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ(passport) وصولی کے اوقات کار میں تبدیلی اور نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا، جس کا مقصد قونصلر خدمات کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کے رش کو کم کرنا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اتوار سے جمعرات تک دوپہر 1 بجے سے 2 بجے اور پھر سہ پہر 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان تیار شدہ پاسپورٹ وصول کیے جا سکیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے اصل ٹوکن اور پرانا پاسپورٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
سفارت خانے نے مختلف کیٹیگریز کے لیے پاسپورٹ فیس کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ پانچ سالہ مدت کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 12 عمانی ریال جبکہ ارجنٹ فیس 19 ریال مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 سالہ مدت کے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 17 ریال سے شروع ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مزید برآں سفارت خانے نے پاسپورٹ کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گمشدگی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر دوگنی فیس جبکہ دوسری بار گم ہونے پر چار گنا فیس وصول کی جائے گی۔ مثال کے طور پر دوسری مرتبہ گمشدگی کی صورت میں 100 صفحات کے ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 208 عمانی ریال تک پہنچ سکتی ہے۔

سفارت خانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے مطابق ہی رجوع کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر اور مشکلات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں