Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنڈی میں تعطیل کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

راولپنڈی(rawalpindi) میں مقامی تعطیل سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل کو شہر میں کسی قسم کی مقامی تعطیل نہیں ہوگی اور وائرل دستاویز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شہری صرف سرکاری ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ نوٹیفکیشن یا پیغامات آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

یہ جعلی نوٹیفکیشن ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں راولپنڈی میں تعطیل کے دعوے کے ساتھ وائرل ہوا تھا، جس کے بعد ضلعی حکام نے فوری طور پر اس کی تردید جاری کی۔

مزیدپڑھیں:WhatsApp کو استعمال کرنے کیلئے اب ماہانہ پیسے دینے ہوں گے؟ کمپنی کا بڑا فیصلہ

البتہ یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع بعض وفاقی دفاتر کے لیے 22 اپریل کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے، مگر یہ حکم راولپنڈی میں عام تعطیل سے متعلق نہیں ہے۔

لہٰذا راولپنڈی میں اسکول، دفاتر اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے عام تعطیل کی خبر درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں