Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

’اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم‘: ہر کامیاب امیدوار کو لاکھوں مالیت کی زرعی اراضی ملے گی

وزیراعلیٰ پنجاب(Chief Minister Punjab) نے زرعی انقلاب کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے “اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” کے تحت آن لائن پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے بے زمین دیہاتیوں کو زرعی اراضی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس تاریخی منصوبے کے تحت صوبے بھر میں تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی زمین بے زمین کاشتکاروں میں تقسیم کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس مختص کیے گئے ہیں جن سے تقریباً 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان میں 16 ہزار 685 لاٹس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد خاندان فائدہ حاصل کریں گے۔ ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی زمین کاشت کے لیے دی جائے گی۔

بریفنگ کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی سینئر ممبر نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 10 سال کے لیے زرعی اراضی دی جائے گی، جس پر صرف کاشتکاری کی اجازت ہوگی اور کسی قسم کی پختہ تعمیر نہیں کی جا سکے گی۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کمپنی میں نوکری اور ماہانہ پچاس ہزار کمانے کا موقع ! بڑی خبر آگئی

حکام کے مطابق کسانوں کو فی ایکڑ 50 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک ون ٹائم آبادکاری گرانٹ بھی دی جائے گی، جبکہ پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ فراہم کیا جائے گا۔

اہل امیدوار 2 مئی سے 18 مئی تک آن لائن پورٹل akarpunjabgovt.pk کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ بعد ازاں 1 سے 8 جون تک اپیلوں کا مرحلہ ہوگا، جبکہ 19 جون کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 جون سے زمین کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔

حکام کے مطابق اگر کسی لاٹ پر ایک سے زیادہ امیدوار ہوئے تو قرعہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔ ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرن بھی منسلک ہوں گے، جبکہ سال میں دو بار محکمہ زراعت کی ٹیمیں فصلوں اور کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔

یہ منصوبہ دیہی معیشت میں خود کفالت، زرعی پیداوار میں اضافہ اور بے روزگاری میں کمی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں