Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کراچی کی فضائی حدود میں اہم راستے عارضی طور پر بند

فضائی حدود(Air Space) میں اہم راستے عارضی طور پر بند کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا، فلائٹ انفارمیشن ریجن میں متعدد ایئر روٹس معطل رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی کی فضائی حدود میں اہم فضائی راستے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی اے اے نے بتایا کہ 28 اور 29 اپریل کو روزانہ صبح 7 بجے سے 10 بج کر 30 منٹ تک پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ زمین سے لے کر ہر بلندی تک فضائی حدود متاثر رہے گی اور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں متعدد ایئر روٹس معطل رہیں گے۔

کراچی سے نواب شاہ کے درمیان فضائی راستہ مکمل بند رہے گا جبکہ دوستی سے کراچی اور دیگر اہم سیکٹرز سمیت میلوم، ٹیپڈو، بیوِن اور بنور کے درمیان کئی راستے بند رہیں گے۔اس کے علاوہ اوریمو سے مختلف سمت جانے والے اور پیکسور سے بنور تک کے روٹس بھی معطل رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:26نومبر احتجاج،29 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی اے اے نے ایئر لائنز اور پائلٹس کی سہولت کے لیے متبادل روٹس فراہم کر دیے ہیں، کراچی سے دوودو، نواب شاہ، آئیڈیبا اور تیلم کی طرف یک طرفہ اور دو طرفہ متبادل راستے فعال کر دیے گئے ہیں۔حکام نے پائلٹس کو فلائٹ پلاننگ میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے ممکنہ تبدیل شدہ شیڈول سے متعلق متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں