Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش(rain) نے شہر اور گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد شدید حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور کئی روز سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں نے فضا کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری گرمی اور حبس کے بعد یہ بارش کسی نعمت سے کم نہیں، جس سے نہ صرف موسم بہتر ہوا بلکہ لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

مزیدپڑھیں:بٹ کوائن کی قدر1261ڈالرکمی کے ساتھ76,783.37 ڈالرہوگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں