حکومت سندھ(Government of Sindh) نے صوبے بھر میں یکم مئی 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے یوم مزدور (لیبر ڈے) کے موقع پر صوبے بھر میں یکم مئی بروز جمعہ 2026 کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتِ سندھ نے یکم مئی 2026 (بروز جمعہ) کو “یومِ مزدور” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ pic.twitter.com/XjkPGJP7Jj
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) April 29, 2026
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائے گا اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو تمام حکومتی دفاتر، ذیلی دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام مقامی کونسلوں میں عام تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ کے مطابق ضروری خدمات کے حامل دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یکم مئی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں
ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کی خدمات اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔
#SBP will remain closed on May 1, 2026 being public holiday on the occasion of #LabourDay as declared by the Government of Pakistan.https://t.co/l5M03tPF8t pic.twitter.com/GyChOIClBW
— SBP (@StateBank_Pak) April 28, 2026
رواں سال یہ تعطیل جمعہ کو ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کے ساتھ ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی، جس سے ایک طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔
یوم مزدور کیا ہے ؟
1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔
شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔




