Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.09 فیصد اضافے کے ساتھ 114.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.25 فیصد اضافے کے بعد 103.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں جلد بہتری نہ آئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوں گے، خاص طور پر ان ممالک پر جو توانائی کی درآمدات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

پاکستان بھی انہی ممالک میں شامل ہے جہاں ایندھن کی ضروریات بڑی حد تک درآمدی تیل سے پوری کی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر کی سطح سے تجاوز کر سکتی ہے، جو ایک تاریخی اضافہ ہوگا۔

ایشین بیچ گیمز میں انعام بٹ پہلوان، اسد اللہ پہلوان فائنل میں ایرانیوں سے ہار گئے

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط پوری کی جا سکیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن پہلے ہی مقررہ سالانہ ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے، تاہم اس کے باوجود مزید اضافے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان جاری رہا تو پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے اور عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں