Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

سعودی وزارت داخلہ(Saudi Ministry of Interior) نے واضح کر دیا ہے کہ وزٹ ویزا(Visit Visa) پر مملکت آنے والے افراد کو حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی، اور حج صرف باقاعدہ اجازت نامے (حج پرمٹ) کے ساتھ ہی ادا کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج ایک منظم مذہبی فریضہ ہے جس کے لیے مخصوص کوٹہ اور اجازت نامہ ضروری ہے، لہٰذا کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا یا دیگر غیر حج ویزا رکھنے والے افراد حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ حج سیزن کے دوران مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد لاکھوں عازمین حج کے لیے بہتر انتظامات، سیکیورٹی اور سہولتوں کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حج کے لیے صرف سرکاری طریقہ کار کے تحت رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کریں، اور کسی بھی غیر قانونی طریقے سے حج کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مزیدپڑھیں:’’ابو میری غلطیاں معاف، بچوں کا خیال رکھیے گا‘‘ صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی نوجوان کا درد میں ڈوبا آڈیو پیغام

وزارت داخلہ نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور حج کے دوران کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد حج کے انتظامات کو منظم رکھنا، رش کو کنٹرول کرنا اور تمام حجاج کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں