Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

’’چھتوں پر بھاگنے، کودنے اور لٹکنے پر پابندی عائد‘‘ پنجاب میں پتنگ بازی کے نئے قواعد

مریم نواز شریف(Maryam Nawaz Sharif) کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کے لیے نئے سخت قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد حادثات اور جانی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے قواعد کے تحت پتنگ بازی صرف محفوظ اور مضبوط چھتوں تک محدود ہوگی، جبکہ ہر چھت کی چار دیواری کی کم از کم اونچائی ساڑھے 3 فٹ ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے 30 دسمبر 2026 تک عملدرآمد کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی ہے۔

نئے ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ چھتوں پر بھاگنے، کودنے، کناروں سے لٹکنے یا پتنگ لوٹنے کے دوران کسی بھی قسم کا خطرناک یا جارحانہ انداز مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ اسی طرح چھتوں پر گنجائش سے زیادہ افراد جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید یہ کہ شور شرابہ، اونچی آواز میں موسیقی اور ڈی جے سسٹمز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ ہمسایوں کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہو۔ قانون کے مطابق ایسی سرگرمیاں جرم تصور ہوں گی۔

وزٹ ویزا پر حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کو بڑوں کی نگرانی کے بغیر چھتوں کے کناروں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومت نے یہ بھی لازمی قرار دیا ہے کہ پتنگ بازی کے مقامات پر فرسٹ ایڈ کٹ موجود ہو اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور ہر سال ہونے والے حادثات میں کمی لانا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں