Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کراچی میں شدید گرمی ،8افراد دم توڑ گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی(heat) کی شدت سے 8 افراد انتقال کرگئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بعض افراد نشے کے عادی تھے، بعض افراد گرمی کی شدت کے باعث انتقال کر گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے 3 جب کہ دورانِ علاج 4 افراد دم توڑگئے۔ریسکیو کی جانب سے جاری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور منگھوپیر ، گلشن حدید ، ڈیفنس فیز8 میں 3 افراد کی لاشیں ملیں۔

آئی پی ایل میں گرل فرینڈ کلچر سے تنگ بھارتی بورڈ کا کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

اِسی طرح رپورٹ میں کہا گیا کہ کلفٹن ، لیاقت آباد اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں 3 افراد دوران علاج چل بسے۔دوسری جانب بلدیہ سپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی موت کی وجہ گرمی کی شدت سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں