Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ 2 بڑی خوشخبریاں!

سندھ حکومت(Sindh Government) نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے دو بڑے ریلیف اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (Murad Ali Shah) کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں عوامی سہولت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے جن کا براہِ راست فائدہ موٹر سائیکل سواروں اور آن لائن رائیڈرز کو پہنچے گا۔

اجلاس میں پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام (People’s Motorcycle Fuel Subsidy Program) میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پروگرام کی مدت اب 31 مئی 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ مئی کے لیے فیول سبسڈی کی مد میں 2 ارب روپے جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1.096 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے خبردار، اہم فیصلہ کرلیا گیا

دوسرا بڑا فیصلہ موٹر سائیکل رائیڈ ہیلنگ سروسز سے متعلق سیلز ٹیکس میں کمی کا ہے۔ سندھ کابینہ نے ان سروسز پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے آن لائن ٹیکسی اور بائیک رائیڈ سروسز کے ڈرائیورز کو مالی ریلیف ملے گا اور ان کے اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی ریلیف اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں، جن کا فائدہ براہِ راست روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں