Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اپنی جائیداد کو کیسے محفوظ بنائیں؟ انتہائی آسان اور سستا طریقہ

پنجاب حکومت نے جائیداد کے تحفظ اور ملکیتی تنازعات میں کمی کے لیے نیا “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” (Green Property Certificate) متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو اپنی زمین اور املاک کی قانونی طور پر آسان اور سستی تصدیق فراہم کرنا ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ نہ صرف جائیداد کی ملکیت کی تصدیق کرتا ہے بلکہ اس پر موجود قبضے (possession) کی قانونی حیثیت بھی واضح کرتا ہے، جس سے مستقبل میں تنازعات اور جعلسازی کے امکانات کم ہوں گے۔

اس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے شہریوں کو اپنے قریبی اراضی ریکارڈ سینٹر (Land Record Center) میں درخواست جمع کرانی ہوگی۔ درخواست کے بعد متعلقہ حکام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے اور موقع پر سروے بھی کیا جائے گا۔ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز (Assistant Director Land Records) اور دیگر متعلقہ افسران کی حتمی منظوری سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک ساتھ 2 بڑی خوشخبریاں!

حکومت نے عوامی سہولت کے لیے اس منصوبے کی فیس محدود مدت کے لیے صرف 900 روپے مقرر کی ہے۔ حکام کے مطابق سبسڈی ختم ہونے کے بعد اس کی اصل لاگت اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

حکومتی موقف کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کو اپنی جائیداد محفوظ بنانے میں آسانی ملے گی، ریکارڈ میں شفافیت بڑھے گی اور زمینوں سے متعلق قانونی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں