پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (Pesco) میں جونیئر انجینئرز کی بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اہل امیدواروں کو پرکشش تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پر اوپن میرٹ پر کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار 371 روپے ماہانہ پیکیج دیا جائے گا۔ تقرری کی مدت ابتدائی طور پر ایک سال ہوگی تاہم کارکردگی کی بنیاد پر اس میں توسیع بھی ممکن ہوگی۔
پیسکو کے مطابق بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز کو کم از کم دو سال کی سروس مکمل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ اس دوران سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ، دراڑیں پڑنا شروع ، اہم وزیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو پنشن کی سہولت حاصل نہیں ہوگی، تاہم وہ ادارے کی پالیسی کے مطابق گریجویٹی اور دیگر مراعات کے اہل ہوں گے۔ ملازمین کو سالانہ 25 دن کی چھٹی اور پیسکو قواعد کے مطابق ٹریولنگ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا۔
پیسکو نے مزید بتایا ہے کہ جونیئر انجینئرز کو ادارے کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مقام پر تعینات کیا جا سکتا ہے، جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو سنیارٹی لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بدعنوانی یا غفلت کی صورت میں فوری برطرفی کی شق بھی شامل ہے، اور معاہدہ ایک ماہ کے نوٹس یا تنخواہ کے عوض ختم کیا جا سکے گا۔
یہ بھرتیاں انجینئرنگ گریجویٹس کے لیے سرکاری شعبے میں شمولیت کا اہم موقع قرار دی جا رہی ہیں۔


