کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 315 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک آگئی۔
صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ پر اثر پڑ رہا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باعث سونے کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟


