Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

حکومت کا عیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عیدالاضحیٰ (Eid-ul-Adha)سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن 22 مئی 2026 کو ادا کی جائیں گی تاکہ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے لیے انہیں بروقت مالی سہولت میسر آ سکے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر ادائیگیوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملازمین اور پنشنرز کو عید کی خریداری، قربانی اور دیگر اخراجات کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی پریشانی کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی تیاریاں مکمل کر سکیں۔

پٹرول انویسٹمنٹ سکینڈل ، مرکزی ملزم عادل اکرام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین اور پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مختلف حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت عیدین کے موقع پر اکثر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرتی رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے

یہ بھی پڑھیں