Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع

اسلام آباد: آسٹریلیا نے ہنر مند غیر ملکی افراد کے لیے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا سب کلاس 186 کے تحت مستقل رہائش کے مواقع مزید نمایاں کر دیے ہیں، جبکہ پاکستان کے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بھی اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کے مطابق یہ ویزا پروگرام ایسے ہنر مند اور تجربہ کار افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور آسٹریلیا میں ملازمت کے مواقع حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت اہل امیدوار آسٹریلوی آجر کی نامزدگی پر مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس کسی آسٹریلوی کمپنی یا ادارے کی جانب سے اسپانسرشپ موجود ہو اور وہ اپنے شعبے میں مطلوبہ تعلیم، تجربے اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترتا ہو۔

آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے صحت، تدریس اور علاقائی علاقوں میں کام کرنے والے ہنر مند افراد کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، کیونکہ ان شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

بجلی اتنی سستی کریں گے کہ لوگ دن میں بیٹریاں چارج کرکے رات کو استعمال کریں گے، وزیر توانائی کا منصوبہ

بیورو آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ ایمپلائر نومینیشن اسکیم کا مقصد آسٹریلیا میں مختلف صنعتوں کے لیے ماہر افرادی قوت فراہم کرنا اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دنیا بھر سے قابل اور تربیت یافتہ افراد کو آسٹریلیا میں کام اور مستقل رہائش کا موقع دیا جا رہا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ویزا درخواست سے متعلق مکمل، مستند اور تازہ ترین معلومات آسٹریلوی وزارت داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جبکہ پاکستانی شہری مزید رہنمائی کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔

بیورو کے مطابق یہ اسکیم پاکستانی ہنر مند افراد کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے اور بہتر مستقبل بنانے کا ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹپر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

 www.beoe.gov.pk 

یہ بھی پڑھیں