Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

میٹرک پاس خواتین کے لیے مفت لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کا سنہری موقع

لاہور: پنجاب حکومت(Punjab Government) نے خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے جوڑنے اور انہیں خودمختار بنانے کے لیے 70 کروڑ روپے مالیت کا نیا پروگرام “ای لرن شی ارن” شروع کر دیا ہے، جس کے تحت میٹرک پاس خواتین کو نہ صرف جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جائیں گی بلکہ انہیں مالی معاونت اور ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ اداروں کے اشتراک سے شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد صوبے کی خواتین کو آن لائن روزگار اور ڈیجیٹل کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے باعزت آمدن حاصل کر سکیں اور معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت منتخب خواتین کو تین ماہ کی مکمل مفت آن لائن تربیت دی جائے گی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، گرافک ڈیزائننگ، برانڈ مینجمنٹ اور ورچوئل اسسٹنٹ جیسے جدید شعبوں کی عملی تربیت شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ آن لائن کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی سیشنز کروائے جائیں گے۔

پروگرام کے دوران خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مفت لیپ ٹاپ، ماہانہ وظیفہ، انٹرنیٹ سہولت اور کورس مکمل کرنے پر پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں بھی کام کے قابل ہو سکیں۔

گرمیوں کی 3 ماہ کی تعطیلات مسترد! نجی اسکولوں کا فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اہلیت کے معیار کے مطابق اس پروگرام میں 15 سے 35 سال (بعض کورسز میں 40 سال تک رعایت) کی پنجاب کی مستقل رہائشی خواتین درخواست دے سکتی ہیں، جن کے پاس کم از کم میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی تعلیم اور شناختی کارڈ یا ب فارم موجود ہو۔

حکام کے مطابق خواہش مند امیدوار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آن لائن پورٹل eearn.pitb.gov.pk یا پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔ انتخاب میرٹ اور ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے مطابق یہ پروگرام خواتین کو روایتی روزگار کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خودمختار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ صوبے میں ڈیجیٹل معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں