کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان ہے۔
ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کی جانب سے نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ منظوری کیلئے حکومت کو بھجوائے گئے تھے تاہم حکومت نے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں اور مزید بہتر کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو واپس بھیجے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں میں تبدیلیوں کے معاملے پر کام کر رہا ہے ، نئے نوٹ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
مزید پڑھیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی