Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ عید تعطیلات 2026

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نئے اعلامیے کے مطابق سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، یعنی 9 تا 11 ذوالحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے عید کے موقع پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم نئے نوٹیفکیشن میں اسے کم کرکے 3 دن کردیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری ادارے عید کے دوران بند رہیں گے۔

عوام کی سہولت کے لیے چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا اور سرکاری نظام کو مؤثر طریقے سے چلانا بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں