اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری ، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اور گل پور پاور ہاؤسز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گےآزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گےآزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی .آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد، پولیس مقابلے میں تین کار چورہلاک،خاتون ساتھی گرفتار

