Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیدعلی گیلانی کا ہم پاکستانی ، پاکستان ہمارا کا نعرہ اور شیخ عزیز کی شہادت نے کشمیریوں کی منزل کا تعین کردیا،غلام محمد صفی

اسلام آباد (نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ قائد حریت سید علی گیلانی نے استصواب رائے سے پہلے ہی یہ نعرہ لگا کر کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کشمیریوں کی منزل کا تعین کردیا تھا ہم چودہ اگست یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی ملت سیاسی و عسکری قیادت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کے یوم شہادت کے موقع پر کشمیر ہاؤس اسلام اباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی ازاد کشمیر عبدالرشید ترابی پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کر رہنما ڈاکٹر نجیب نقی وزیر حکومت ازاد کشمیر سردار جاوید ایوب حریت کانفرنس کے رہنماؤں پرویز ایڈووکیٹ الطاف حسین وانی شیخ محمد یعقوب نجیب الغفور عاصم عباسی عتیق الرسول ایڈووکیٹ، سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ..غلام محمد صفی نے کہا کہ ہم تمام معززمہمانان گرامی کے اس تقریب میں شرکت کرنے پر دلی مشکور ہیں شیخ عبدالعزیز شہید ہزیمت ہیں وہ کشمیر کے عظیم راہنما تھے انہوں نے کہا کہ جس عسکریت کو لے کر شیخ عبدالعزیز میدان میں رہے اس عسکریت کو بھارت دہشت گردی قرار دیتا ہے ہمیں اس عسکریت کو جاہز جدوجہد قرار دلوانا ہے ہمارا بیانیہ واضح ہونا چاہیے ہمارا بیانیہ حق خودارادیت کا بیانیہ راے شماری کا بیانیہ ہونا چاہیے ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں استصواب رائے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ کشمیری اپنی ازاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کہتے تھے کہ ہم پاکستان چاہتے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے

ہمیں مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کی قیادت کو کشمیر کاز کے ساتھ کھڑا کرنا چاہیے آج کی تقریب میں ہم پاکستان۔ آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی مذہبی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کاز کے ساتھ وابستہ ہو جاہیں ہماری پشت پر کھڑے ہو جاہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر کے مساہل کے حوالے سے ہم وزیر اعظم ازادکشمیر کی خدمت میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر چکے ہیں ہم یہ کانفرنس چودہ اگست سے پہلے کررہے ہیں ہم پوری پاکستانی ملت پاکستان کی سیاسی قیادت اور عسکری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں

ہمارے قائد سید علی گیلانی کا اعلان تھا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ہم اپنے قائد کے اس نعرے پر پوری طرح کاربند رہیں گے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز جذبہ و شوق شہادت کا عزم لیے میدان کار زار میں اترے اور آزادی کےلیے بے مثال جدوجہد کرتے ہوے خدا سے کیا گیا وعدہ پورا کیا وہ ایک مخلص نڈر اور بیباک راہنما تھے شراہن بورڈ کے ایشو پر جب وادی کشمیر کی ناکہ بندی کی گی تھی اس کیفیت میں شیخ عبدالعزیز نے ایک کارواں لے کر مقبوضہ وادی سے چکوٹھی کی طرف مارچ کیا جسے بھارتی فوج نے ٹارگٹ گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں شیخ عبدالعزیز نے جام شہادت نوش کیا وہ پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے تھے وہ کشمیر کو پاکستان بنتے دیکھنا چاہتے تھے ان کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آج تحریک آزادی کشمیر جس مقام پر کھڑی ہے ایک تو عسکری جدوجہد میں ان کا بڑا مقام تھا اس محاذ کو از سر نو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے مجاہدین آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں دوسرا سیاسی محاذ تھا جس پر وہ سرگرم رہے سید علی گیلانی اشرف صحرائی اور دوسرے قائدین قربانیاں پیش کر چکے ہیں بیس کیمپ حکومت پاکستان کشمیریوں کی پشتی بانی جاری رکھے.

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کو اپنا بیانیہ دوٹوک اور واضح بنانے کی ضرورت ہے سیاسی سفارتی اخلاقی سے آگے بڑھ کر عملا اس تحریک کی مدد کی جاے اس کےلیے اپنے اپنے داہروں میں ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے آج کی اس تقریب کا انعقاد قابل تحسین ہے شیخ عبدالعزیز شہید ایک مضبوط عصاب کے مالک تھے بھارت نے آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کےلیے کشمیری قیادت کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے بھارت کی تضادات کی پالیسیاں ہیں اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کروا سکا جو کہ قابل افسوس پہلو ہے برطانیہ نے بھی ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کیا کہ وہ یورپی یونین سے الگ ہوں گے کشمیری بھی استصواب رائے چاہتے ہیں ہمارا کیس بلکل واضح ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا کشمیر کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے بھٹو شہید بنظیر بھٹو شہید اور اب بلاول بھٹو کا کشمیر کے حوالے سے ایک مضبوط موقف رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وفود باہر بھیجے جاہیں اور حریت قیادت کو وفود میں شامل کیا جاے یہ وفود بڑے ممالک میں بھی جانے چاہیے جن کی آواز دنیا سنتی ہے ہم شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ڈاکٹر نجیب نقی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم شہداء کشمیر کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے

شیخ عبدالعزیز نے دو ٹوک انداز میں کشمیریوں کی نماہندگی کی اور اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا ہمیں ایسے قاہدین پر فخر ہےقاہد حزب اختلاف تحریک انصاف کے راہنما خواجہ فاروق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی شہادت ہمارے لیے پیغام ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو ہر حال میں جاری رکھا جاے ہم میں سے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے ابھی تک بیس کمیپ کی حکومت اپوزیشن وہ کردار ادا نہیں کرسکے کشمیری ایک امید لے کر اے تھے کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا لیکن ایسا نہ ہوسکا یہ ایک سوال ہے جس کا ہم سب کو جواب دینا ہوگا مہاجرین کشمیر کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ان کی مشکلات کم کی جائیںِ.

شیخ عبدالعزیز شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے سید علی گیلانی شیخ عبدالعزیز اور دوسرے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے وزیر حکومت ازاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں اپنی شرکت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا ہر وقت احساس ہونا چاہیے اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور اقدامات کو بروے کار لانا چاہیے شیخ عبدالعزیز جب پاکستان اے تو انہوں نے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی عقیدت سے سجدہ کیا یہ ان کی پاکستان سے محبت کا اظہار تھا شیخ عبدالعزیز چکوٹھی کی طرف پرامن مارچ کررہے تھے لیکن بھارت کو یہ ہضم نہ ہوا اور انہیں شہید کردیا کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرنے کا بھارت کو کوئ اختیار نہیں تھا

آزادی کی تحریکوں میں قربانی اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے مہاجرین کے مساہل کے حل کےلیے حکومت اقدامات کرے گی کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر ان سارے ایشوز کو اڈریس کریں گے مسلم کانفرنس کے راہنما سردار عاصم عباسی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی ساری زندگی جدوجہد ازادی میں گزری ہے وہ ایک مسلمہ راہنما ہزیمت تھے جہنوں نے کشمیر کی آزادی کےلیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا آج جو تحریک آزادی کشمیر جاری ہے وہ ان راہنماؤں کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جاری ہے

حریت کانفرنس کے راہنما شیخ محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شیخ عبدالعزیز شہید نے اپنے اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا اور اپنی عزیز ترین متاع اپنی جان کو راہ آزادی میں قربان کیا آج کے دن ہم شہید ہزیمت شیخ عبدالعزیز شہید اور دوسرے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنی زندگی میں جہاد کے علم کو بلند کیے رکھا اور بھارت غاصب کے خلاف اس جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کو ازادی کشمیر کےلیے از سر نو صف بندی کرنا ہوگی ڈاہریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ خان افسر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیر لبریشن سیل نے ہمیشہ کشمیر کاز کےلیے کردار ادا کیا ہے

شیخ عبدالعزیز شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں سیمینار میں کنونیر غلام محمد صفی،خواجہ فاروق اپوزیشن لیڈر آزاد حکومت جموں و کشمیر، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی،چوہدری یسن رہنما صدرپیپلزپارٹی، جاوید ایوب وزیر آزاد حکومت ،ڈاکٹر نجیب نائب صدر مسلم لیگ ن ، محمود احمد ساغر،جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد،الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی ، محمد حسین خطیب ، محمد رفیق ڈار،،اعجاز رحمانی،شیخ عبدالمتین،سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ، راجہ خادم حسین ، حسن البنا، امتیاز وانی، حاجی محمد سلطان ، ذاھد اشرف،ذاھد صفی،ذاھد مجتبی، انجنیر محمود ،سید گلشن،عدیل مشتاق ، شیخ عبدالماجد ،خان آفسر خان،نجیب اللّہ غفور، ثنااللّہ ڈار رئیس میر، عبدالحمید لون، عبدالمجید میر، ملک غلام حسن،خورشید میر،ملک اسلم،بشیر عثمانی،عطا اللّہ، ،عبدالرشید، عتیق الرسول، شہزادہ آفسر خان، سردار عاصم مسلم کانفرنس اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے سمینار میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں