مظفرآباد(نیوز ڈیسک)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔
اس عظیم الشان ریلی میں میرپور کی تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا گیا۔
پاک فوج زندہ باد ریلی سے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عثمان خالد اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیے، مقررین نے بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہری آبادی پر بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ محاذ جنگ پر لڑے گا۔ پاک فوج چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
50مزیدپڑھیں:ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری




