Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

باغ،پاک فوج کابھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کو بھاری نقصان

باغ (نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور اشتعال انگیزی کا جواب پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور بھرپور انداز میں دیا۔ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی کے بعد بھارتی افواج کے حوصلے پست ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس سے قبل بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ پاک فوج کی یہ جوابی کارروائیاں ملک کی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔


مزیدپڑھیں:پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست کی خبر جھوٹی قرار، وزارت اطلاعات نے تردید کر دی

یہ بھی پڑھیں