Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کے لیے بڑے الاؤنس کا اعلان

مظفرآباد( نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے ان کے لیے بڑے الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت سے منظوری کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس الاؤنس کا اطلاق رواں مالی سال کے آغاز سے ہوگا اور ملازمین کو یکم جولائی سے بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں کے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بلوچستان، پنجاب اور دیگر صوبوں نے مختلف گریڈ کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں کے تناسب سے ایڈھاک ریلیف الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا۔

آج آزاد کشمیر کی حکومت نے بھی اپنے سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی ریلی مقدمہ ، عدالت نے گرفتار 4ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا

یہ بھی پڑھیں