Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پاکستان کے لیے امریکی منڈیوں کے دروازے کھل گئے،سابق سفیرسردارمسعودخان

اسلام آباد ( ا وصاف نیوز       )سابق سفیرسردارمسعودخان نے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے خصوصی رعایت، بھارت کو خصوصی سزا ملی۔

بھارت ہمیشہ رعایت چاہتا تھا، اس بار خالی ہاتھ لوٹا۔ پاکستان کیلئے امریکی منڈیوں کے دروازے کھل گئے۔ امریکا سے ٹیکنالوجی، بھاری مشینری کی درآمد کا امکان بڑھا ہے۔ امریکا کا سٹریٹجک پارٹنر کہلوانے والا بھارت اس بار نظراندازہوا۔

پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا، تجارتی فوائد کی توقع ہے۔ امریکاسے تجارتی تعاون پاکستان کے لیے بڑا موقع ہے۔ یہ رعایت صرف موقع نہیں، پاکستان کیلئے نئے دروازے ہیں۔

پاکستان کو امریکی اداروں کی حمایت حاصل تھی۔

سینٹ کام اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہمارے ساتھ تھے۔ انڈین امریکن لابی نے ہمارےامریکا سے تعلقات میں رکاوٹیں ڈالیں۔ بانی پی ٹی آئی دور میں کوششیں ہوئیں، مگر تعلقات متوازن نہ ہو سکے۔

شہباز شریف حکومت نے تعلقات کو ازسرنوبحال کرنےکی کوشش کی۔

ریاستوں کے تعلقات افراد سے نہیں، مفادات سے بنتے یا بگڑتے ہیں۔ پاکستان کو ٹیکنالوجی، تجارت اور سلامتی کے نئے دروازے کھلتے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ملک میں اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مصطفیٰ نوازکھوکھر

یہ بھی پڑھیں