Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبد القیوم نیازی کو نظر بند کردیا گیا

میرپور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبد القیوم نیازی کونظربند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورکاکہنا ہےکہ سابق وزیراعظم کوچاردن کیلئےنظربند کیاگیاہے،سابق وزیراعظم اپنےساتھیوں کےساتھ امن وعامہ کی صورتحال خراب کرنےکےدرپےہیں۔

سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی امن وعامہ کیلئے خطرہ کا باعث بن رہے تھے،انکےخلاف سولہ ایم پی اوکی کارروائی عمل میں لائی گئی ہےسنٹرل جیل میں چار ایام یا تا حکم ثانی مقید رہیں گے۔

عبدالقیوم نیازی کواختیارحاصل ہےکہ وہ کسی مجاز فورم پرچیلنج کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں