Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر لٹک گیا

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ لٹک گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جاسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر ہوگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہوگی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر سے زائد اراکین اسمبلی کا نمبر حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

چودھری انوارالحق نے بھی مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ چودھری انوارالحق نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین تحریک عدم اعتماد پر فارمولہ طے پاگیا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ، ملزمان فرار

یہ بھی پڑھیں