مظفرآباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اہلیان باغ نے ریاست کی سیاست کو زندہ کر دیا ہے، ہم دن رات عوامی خدمت کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، ہم چہرہ نہیں نظام بدلنے آئے ہیں، ایکشن کمیٹی سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے آخری حد تک جائیں گے،
وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں بھی عوامی مطالبات پیش کیے، بلاول بھٹو کشمیریوں کی مضبوط آواز ہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے، پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے، شکوے شکایتیں ہمیشہ اپنوں سے ہوتے ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ ہمارے گلے دور کیے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔
سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد ایک سال بڑھا کر 41 سال کرنے کا اعلان کرتا ہوں، باغ کو بگ سٹی کا درجہ، باغ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کے ساتھ باغ میں بوائز یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرتاہوں۔
مزید پڑھیں: بارانِ رحمت، رحمت اللعالمین ﷺپر

