Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

بلوچستان ، 5 ہزار خاندانوں کا پولیو قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔محکمہ صحت حکام کا کہنا تھا کہ 5 ہزار والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔

صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے۔ بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ 7روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ مہم 9 تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی،انسداد پولیو کی مہم میں تقریباً 5 ہزار ایسے والدین سامنے آئے جو اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکارکردیا۔

بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ، ان میں سب سے زیادہ 6 کیسز ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ۔کوئٹہ میں رواں سال 2 بچے پولیو وائرس سے متاثر

چمن، جھل مگسی، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ۔ حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں