بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ سردیاں آنے سے پہلے ہی سوئی گیس کی عدم دستیابی اور پریشر میں کمی کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔بلوچستان میں بجلی کی 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی۔گیس کے کم پریشر کے باعث گھروں میں موجود خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔
بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبے میں بجلی اور گیس کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کے پاس جانے کی تجویز دے دی۔
خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع


