کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید2 طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔
حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔
طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ،خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
روس کے یوکرین پر ڈرونز اور میزائل حملے، 13 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی


