Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان

گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان کا کہنا تھاکہ 5 سے 7 فروری تک صوبے میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج عام تعطیل بھی ہوگی ۔وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری تقریبات سادگی سے منعقد کرنے کا حکم دیا۔حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی صحت، تعلیم، فلاح وبہبود اور ثقافت کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان سوگوار خاندان اور عقیدت مندوں کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔پرنس کریم آغا خان کو 11 جولائی1957 میں امام بنایا گیا تھا ۔ اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔ پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسماعیلی تھے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔جس کے بعد اب پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔

آج بروز جمعرات6فروری2025 پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانیں

یہ بھی پڑھیں