Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری بار نکاح کرلیا

اسلام آباد( اوصاف نیوز) مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری بار نکاح کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ انجام پایا ہے، ان کی شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد منعقد ہوئی۔

علما و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ! بیٹی کی پہلی تصویر منظرِ عام پر آگئی

یہ بھی پڑھیں