Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گلگت بلتستان الیکشن؛ صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی

گلگت(نیوز ڈیسک)(24 نیوز) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلے میں صدر، وزیراعظم ،وفاقی وزراءاور چیئرمین سینٹ کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطۂ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی امیدوار نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ 234 بھی نافذ کر تے ہوئے واضح کیاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔اسرائیل وزیر دفاع نے لبنان کے بیوفورٹ قلعہ پر قبضے کو ’اسٹریٹجک فتح‘ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں