Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے حکام آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔قائم مقام امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس دو روزہ اہم دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

حالیہ عام انتخابات اور پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی مذاکرات پہلی بار ہونے جارہے ہیں۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے معاملات کے وسیع سلسلے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔ یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ مذاکرات مثبت بات چیت کو برقرار رکھنے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا گیا
اسلام آباد آمد سے قبل امریکی سفارتکار نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ بھی کیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کا عندیہ دیا گیا۔ 2020 میں دوحہ میں ہونے والے امریکہ-طالبان مذاکرات نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد خاص اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں