Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

مندرہ، شادی تقریب میں فائرنگ ، مہمان جاں بحق، دولہے سمیت4افراد گرفتار

راولپنڈی (نیوزڈیسک)تھانہ مندرہ کے علاقہ پڑی فیروزال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ایس ایچ او مندرہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم،

مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم شعیب، غضنفر، اویس اور دولہے عزیر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی رضوان شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوا

بلوچستان کے دو نوجوان سی ایس ایس امتحان میں ٹاپ پوزیشن لے اُڑے
نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،فائرنگ سے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

یہ بھی پڑھیں