اسلام آباد(نیوز دیسک) سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے 7 سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کا آرڈر جاری کردیئے ۔ تھانہ ایس ایچ او سنگجانی کی جانب سے تحریر کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔کیٹرنگ کا سامنا رکھنے والوں کو بھی انتباہ جاری کردیا
جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں شریک کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔
پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بندتھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسےکیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کا قافلہ موٹروے پر نہ پہنچ سکا، علی امین گنڈاپور کا قافلہ بھی غائب


