اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس کیلئے سوشل میڈیا پالیسی تشکیل دیدی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی پولیس افسر یا اہلکار اجازت کے بغیر میڈیا پر اپنی رائے نہیں دے گا نہ ہی کوئی مضمون تحریر کرےگا۔
پولیس یونیفارم، سرکاری گاڑی یا کسی سرکاری عمارت میں پولیس افسر یا اہلکاروں پراپنی تشہیر کیلئے ویڈیو یا تصویر بنانے پر پابندی ہوگی ، کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار سیکرٹ، آفیشل یا کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرے گا۔
وفاقی پولیس افسران یا اہلکار اپنی سیاسی یا مذہبی رائے کا کسی میڈیا پر اظہار نہیں کرینگے،محکمہ پولیس کے اظہار کا ذریعہ صرف آئی جی افس کا تعلقات عامہ ہے۔
وفاقی پولیس کا آفیسر یا اہلکار میڈیا پر اپنی کوئی بات پہنچانے کیلئے بذریعہ ڈی آئی جی، آئی جی تعلقات عامہ سے اجازت لے گا۔وفاقی پولیس کے متعلقہ یونٹس کے افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کے بھی ذمہ دار ہونگے، خلاف ورزی پرسخت محکمانہ ایکشن ہوگا۔


