Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جب کہ ان کے وکیل ایڈووکیٹ اسامہ طارق عدالت میں پیش ہوئے۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔ ان کے بیرون ملک جانے اور نیا پاسپورٹ حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست نمٹا دی جائے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج کا نام پی سی ایل سے نکالتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ زرتاج گل کا نام وزارت داخلہ پنجاب کی درخواست پر ڈیرہ غازی خان کیس کی وجہ سے پی سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے پی سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف اپنے وکیل ایڈووکیٹ اسامہ طارق کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، ایم ڈی کیٹ ختم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں