Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی؟لیگی رہنما نے انکشاف کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔ رانا ثنا نے کہا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں،سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹیز کی فیسیں بڑھانے کا فیصلہ، طلبہ کیلئےبری خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں