Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

یونیورسٹیز کی فیسیں بڑھانے کا فیصلہ، طلبہ کیلئےبری خبر سامنے آگئی

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور ٹیوشن فیس 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹیوشن فیسیں 2017 سے زیادہ سے زیادہ 9250 پاؤنڈ پر منجمد تھیں۔دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ متاثر ہوں گے۔

مزید برآں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔

نئے قرضہ قسط کی ادائیگی ، آئی ایم ایف وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرےگا

یہ بھی پڑھیں