Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ارشد خان’چائے والا‘ کا بڑی کمپنی سے معاہدہ،کتنے کروڑ ملیں گے؟جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے شہرت پانے والے ارشد ’چائے والا‘ نے شارک ٹینک پاکستان میں ایک کروڑ کے بزنس کامعاہدہ کرلیا۔ارشد خان کی یہ کامیابی ان کی کاروباری بصیرت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ارشد خان کی چند سال پہلے ایک تصویروائرل ہوئی تھی،جس نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔ ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت بننے تک ایک طویل سفر طے کیا ہے اس دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔پاکستان میں ”شیرک ٹینک“ کے ایک ایپی سوڈ میں ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ارشد خان نے پہلے اپنی برانڈ کو متعارف کروایا تو ججز اس سے بہت متاثر ہوئے۔

ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا۔یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ، وارننگ جاری،وجہ کیابنی ؟جانئے

یہ بھی پڑھیں