Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

میعاد ختم یا گم ہونے پر شناختی کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کا گم ہونے پر بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔

نادرا حکام کے مطابق کارڈ بنوا کر کم فیس میں اسمارٹ کارڈ والی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

شناختی کارڈ کی فیس

نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے اور پروسیسنگ کا وقت 15 دن ہے، ارجنٹ سروس 1150 روپے اور شناختی کارڈ 12 دن میں فراہم کیا جائے گا۔

ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 2150 روپے اور ڈیلیوری کا وقت 6 دن ہے۔

پنڈی بھٹیاں، شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

یہ بھی پڑھیں